عائشہ مل سٹاپ لاہور روڑ پر تیز رفتار نیو خان بس ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی‘ ایک خاتون سمیت 3 مسافر زخمی ہو گئے

جمعرات 9 جولائی 2020 12:14

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) عائشہ مل سٹاپ لاہور روڑ پر تیز رفتار نیو خان بس ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی حادثے میں بس میں سوار ایک خاتون سمیت 3 مسافر زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیازخمیوں میں محمد رمضان ولد محمد صدیق 40سال سکنہ ننکانہ صاحب، حاجی اکرم ولد نور محمد 55سال سکنہ ننکانہ صاحب اور کنیز بی بی زوجہ سرور 50سال سکنہ جڑانوالہ شامل ہیں تفصیلات کے مطابق نیو خاں کمپنی کی بس بچیانہ فیصل آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ عائشہ مل سٹاپ کے مقام پر ٹرک کو کراس کرنے کے دوران تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی جس سے بس میں سوار 3 مسافر زخمی ہو گئی- ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فورا" طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا-

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں