شیخوپورہ ‘میونسپل کارپوریشن کے افسروں اور بلڈنگز برانچ کے 2 انسپکٹروں کے خلاف تحقیقات مکمل

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ اور اس سے ملحقہ میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کو ایک ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے میونسپل کارپوریشن کے افسروں اور بلڈنگز برانچ کے 2 انسپکٹروں کے خلاف تحقیقات مکمل ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق شیخوپورہ اور اس کے نواحی علاقوں میں نقشوں کی منظوری کے بغیر ہی گذشتہ چند برس سے بڑے بڑے پلازے دوکانیں کوٹھیاں چھوٹی فیکٹریاں اور مکانات بنانے کا رجحان بڑھ گیا تھا جس کی شکایات ملنے پر ڈی سی محمد اصغر جوئیہ نے سروے کروایا تو انکشاف ہوا کہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پونے 5 سو کے لگ بھگ ایسی غیر قانونی عمارتیں بن چکی ہیں جن میں کمرشل پلازے نجی شفاخانے بھی شامل ہیں جبکہ ایک فیکٹری کے نقشہ کی فیس کے ایک کروڑ روپے فیکٹری مالکان سے وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائے گئے ہیں جس پر ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظہر اقبال کی سربراہی میں اس مبینہ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تو انکشاف ہوا کہ غیر قانونی طور پر بننے والی پونے 5 سو عمارتوں میں سے تقریباً سوا سو عمارتیں شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آتی ہیں جن کے مالکان نے 2 معروف بلڈنگ انسپکٹروں اور دیگر افسروں کی ملی بھگت سے ان عمارتوں کے نقشے منظور کروائے ہیں اور نہ ہی کنورڑں فیس نقشہ فیس سمیت سرکاری واجبات سرکاری خزانے میں جمع کروائے ہیں جن میں یہاں سے تبدیل ہونے والے کئی چیف افسران بھی شامل ہیں اور سرکاری واجبات وصول نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے ذرائع کے مطابق ان بلڈنگ انسپکٹروں کے ذاتی اثاثوں کی تحقیقات کا معاملہ نیب کے سپرد کیئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہی-

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں