ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا چھٹی کے روز رات کے وقت اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ادویات سمیت اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار

پیر نومبر 12:59

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا چھٹی کے روز رات کے وقت اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے ادویات سمیت دیگر سہولیات کے متعلق دریافت کیا ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال کے ہمراہ ائی سی یو سی سی یو اور ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ڈپٹی کمشنر کے دورے کے دوران ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں نے ہسپتالوں میں مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی تھی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ آج اچانک ہسپتال میں دورے کا مقصد یہ جائزہ لینا تھا کہ وہ مسائل حل کیے گئے ہیں یا نہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ادویات سمیت اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے کو انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments