ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اندرون شہر اربوں روپے مالیت کی 14 کنال اراضی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:54

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے اندرون شہر سرگودھا روڈ پر نبی پورہ چوک میں واقع اربوں روپے مالیت کی 14 کنال اراضی کے بارے میں فوری طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اس زمین پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور سرکاری ویئر ہاؤس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نبی پورہ چوک کے نزدیک محکمہ صحت کو حکومت نے دفاتر اور رہائش گاہوں کے قیام کے لیے تقریباً 22 کنال اراضی الاٹ کی تھی مگر موقع پر اس میں سے ساڑھے 13 کنال اراضی پر پرائیویٹ نرسریاں بنی ہوئی ہیں جن کی اراضی کی مالیت اربوں روپے میں ہے ڈپٹی کمشنر نے اس بارے میں ملنے والی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل سلیم نے تحریری طور پر سی ای او ہیلتھ سے رپورٹ طلب کی ہے کہ پرائیویٹ نرسریوں کو کس طرح زمین دی گئی ہے حکومت اس اراضی پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر ویئر ہاؤس وغیرہ تعمیر کرنا چاہتی ہے ادھر باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر سابقہ دور میں ملی بھگت سے قبضہ کروا دیا گیا تھا-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں