شیخوپورہ‘خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 12:32

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق یہ ریکارڈ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی طرف سے تھانوں کے درمیان اشتہاری ملزمان منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈروں کی گرفتاریوں کا مقابلہ کروانے کی بنائ پر ہوا ہے ضلع شیخوپورہ کے 16 تھانوں میں ایک ماہ کے دوران 300 سے زیادہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے بھاری مقدار میں جدید نوعیت کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں ان اشتہاری ملزمان میں قتل ڈکیتی راہزنی ریپ اقدام قتل چوری اور بد فعلی کے ملزمان شامل ہیں اس دوران ٹاپ ٹن میں شامل 3 خطرناک اشتہاری ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق اس دوران ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 293 افراد گرفتار ہوئے جبکہ اس دوران بڑے سمگلروں سمیت منشیات فروشوں کے 111 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کی مختلف اقسام کی 66 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں