شیخوپورہ‘ گاؤں چک نمبر 13 آر بی صفدر آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کا فراڈ پکڑا گیا

جمعہ 15 جنوری 2021 11:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) گاؤں چک نمبر 13 آر بی صفدر آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کا فراڈ پکڑا گیا جس میں ایک گروہ کے علاوہ محکمہ مال کا پٹواری ملوث بتایا گیا ہے ڈسٹرکٹ کلیکٹر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کے الزامات کے تحت چک نمبر 13 آر بی کے محکمہ مال کے پٹواری محمد نجیب کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی تھی کہ پٹواری نے محکمہ مال کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے ایک شخص برکت علی کو حکومت پنجاب کی ملکیتی اراضی کا مالک بنا ڈالا ہے جس کی تحقیقات پر اس اراضی کی جمع بندی بوگس پائی گئی جس کا اندراج 21 فروری 2020ئ کو کیا گیا تھا دریں اثنائ اس فراڈ کے پکڑے جانے پر ڈپٹی کمشنر نے گاؤں چک نمبر 13 آر بی کے مکمل ریکارڈ کی پڑتال کے لیے اے سی صفدر آباد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں