ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کے لئے ضلع انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘اصغر جوئیہ

ڈینگی ٹیمیں قبرستانوں ٹائر شاپس،جوہڑکا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریںاور عوام کو آگاہی دیں

بدھ 27 جنوری 2021 16:02

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کے لئے ضلع انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،ڈینگی ٹیمیں قبرستانوں ٹائر شاپس،جوہڑکا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریںاور عوام الناس کو آگاہی دیں تاکہ گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل کمشنر جنرل احسان الحق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر نوید سرور ،ڈی او ماحولیات امتیاز رسول علوی،ایس این اے عقیل عباس شاہ، ڈی او لوکل گورنمنٹ عارف طفیل، ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز،اینٹامالوجسٹ امین حسنات و دیگر محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھروں کی صفائی ستھرائی اور سرکاری دفاتر وں کا بھی ماحول صاف ستھرا رکھا جائے اور ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی تدارک کے حوالہ سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں