ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید کے ہمراہ دارالامان کا دورہ

بدھ 7 اپریل 2021 16:28

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید کے ہمراہ دارالامان کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں مکین خواتین اور نو عمر بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار اور خواتین کو رہائش کے لئے فراہم کئے گئے کمرے بھی چیک کئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہمراہ دارالامان میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میںپودا بھی لگایا۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دارالامان میں مقیم خواتین کمروں اور واش رومزمیں صفائی ستھرائی کے نظام اور کھانے کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خواتین اور نو عمر بچوں کو سونے کے لئے صاف ستھرا بستر مہیا کیا جائے، خواتین کے ساتھ اخلاق اور بچوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو رہنے، کھانے پینے اور سونے کے لئے بہترین انتظامات انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کرونا ایس او پیزکو فالو کرتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں