ڈی پی ایس سکول فیروزوالہ کا قیام کلاس نرسری سے تھر ی تک 20 اپریل تک داخلے ہوں گے‘محبوب عالم وریا

پیر 16 اپریل 2018 15:56

-شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بعد اب فیروزوالہ میں بھی مین جی ٹی روڈ پر ڈی پی ایس سکول کا اجراء کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محبوب عالم وریا نے آج میڈیا سے بریفنگ کے دوران کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محبوب عالم وریا نے کہا کہ ڈی پی ایس میں سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ ڈی پی ایس فیروزوالہ میں محدود نشستوں کی بنیاد پر 20 اپریل تک داخلے کیے جائیں گے ۔ یہ داخلے پری نرسری سے کلاس تھری تک ہوں گے ۔ خواہشمند والدین دفتری اوقات میں 042-37930777 تک رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں