ضلع کونسل شیخوپورہ نے سال 2018-19کا ایک ارب ،دو کروڑ ،نو لاکھ ،اڑتالیس ہزار کا ٹیکس فری بجٹ متفقہ طور پر منظور

اخراجات کا تخمینہ 92کروڑ ، 43لاکھ ،43ہزار جبکہ تنخواہوں کی مد میں 17کروڑ روپے ،متفرق اخراجات 9کروڑ ،88لاکھ ،50ہزار روپے جبکہ ڈیویلپمنٹ کے لئے 24کروڑ روپے 24لا کھ روپے مختص

منگل 10 جولائی 2018 19:48

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) ضلع کونسل شیخوپورہ نے سال 2018-19کا ایک ارب ،دو کروڑ ،نو لاکھ ،اڑتالیس ہزار کا ٹیکس فری بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا جس میں اخراجات کا تخمینہ 92کروڑ ، 43لاکھ ،43ہزار جبکہ تنخواہوں کی مد میں 17کروڑ روپے ،متفرق اخراجات 9کروڑ ،88لاکھ ،50ہزار روپے جبکہ ڈیویلپمنٹ کے لئے 24کروڑ روپے 24لا کھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران پی ایف سی ایوارڈ کے تحت ضلع کونسل کو 21کروڑ، 81لاکھ،80ہزارروپے حاصل ہونگے ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس کنویننئر سید شفقت علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا بجٹ پیش کرتے ہو ئے چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ ضلع کونسل نے کھیلوں کے فروغ ، یوتھ فیسٹیول اور خواتین کی ٖفلاح وبہبود کے لئے 5کروڑ ،38لاکھ روپے مختص کئے ہیں جبکہ ضلع کونسل کی مختلف مدات میں حاصل ہونیوالے ٹیکس کا تخمینہ 73کروڑ ،2 لاکھ 91ہزار روپے ہے اسی طرح رجسٹری فیس کا تخمینہ40کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 5کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے بلڈنگ فیس میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا تخمینہ روپے لگایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ہر ممبر ضلع کونسل کو 20/20لاکھ روپے ترقیاتی فنڈدیا جائے گا تودوسری طرف ضلع کونسل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے لئے 2کروڑ 10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ضلع کونس کا بجت ٹیکس فری اور متوازن ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی ترقیاتی سکیموں کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ضلع کونسل کی ریکوری بھی 95فیصد رہی ہے بجٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہو ئے ارکان ضلع کونسل نے بجٹ کا عوام دوست اور ضلع کی تعمیروترقی کے لئے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ ضلع کونسل کے چیئر میں انجینئر رانا احمد عتیق انور نے ٹیکس فری بجٹ پیش کر کے ضلع کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ارکان نے 20-20لاکھ یونین کونسل کو ترقیاتی فنڈ جاری کرنے پر چیئر مین ضلع کونسل کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں