پولیس افسران ٹاسک کو چیلنج سمجھتے ہوئے فرض شناسی سے اپناکردار اداکریں،ڈاکٹر سردار غیاث گل

بدھ 11 جولائی 2018 14:39

شیخوپورہ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل کی خصوصی ہدایت پر بڑھتی ہوئی سنگین وارداتوں کی روک تھام کے لئے ضلع بھرکی پولیس کو ہدایات جاری۔

(جاری ہے)

پولیس افسران اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور فرض شناسی سے ٹاسک کو چیلنج سمجھتے ہوئے اپنا موثر اور مضبوط کردار اداکریں،ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اسد الرحمن ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ اورڈی ایس پی سٹی ملک نوید اور دیگر افسرا ن بھی موجود تھے،اس موقع پرڈی پی اونے بتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس، تھانہ بھکھی پولیس، تھانہ صدرمریدکے پولیس اور تھانہ ہائوسنگ کالونی پولیس نے محمد عارف کے 13سالہ بیٹے کو باز یاب کروایا او رتھانہ بھکھی پولیس نے امانت علی کے بیٹے 13سالہ حسنین کو بھی اغواء کاروں سے باز یاب کروا کے چائلڈ سیفٹی سیل کی مدد سے بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رحمن گارڈن سے مقتول منظور حسین کے قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیاگیا ہے، جبکہ تھانہ بھکھی پولیس نے اراضی کے تنازعہ پر قتل ہونے والے محمد لطیف کی واردات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 6 عدد کلاشنکوف ،ایک عدد 8mm، ایک عد د بریٹا پسٹل ، دو کپے ،سات میگزین ، پانچ میگزین 9mmاور 857رائونڈ کلاشنکوف ، 203رائوند 9mmشناختی کارڈز برآمد کر لئے ہیں ،فیکٹری ایریا پولیس نے بھی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15موٹرسائیکلیں ، پچاس ہزار نقدی ، تین عدد پسٹل ، کمپیوٹر ، قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے ،سٹی اے ڈویژن پولیس نے بھی محمد امین منیجر نیشنل بنک آف پاکستان سے چھینی گئی موٹر سائیکل 125 ملزم ضیاء سے برآمد کر لی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں