تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سٹاف کی حاضری ،صفائی کی صورتحال کو فوری طور پر بہتر بنائیں‘ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات

بدھ 11 جولائی 2018 17:19

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے عہدیداران کی 25 جولائی تک معطلی کے ضمن میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر(ریونیو) کو چیف آفیسر ضلع کونسل اور تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو اپنے متعلقہ چیف آفیسرز سے بریفنگ لینے کی ہدایت کر دی تا کہ انتظامیہ کے کاموں میں تاخیر سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مزید ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اپنی متعلقہ تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال کو فوری طور پر بہتر بنائیں، الیکشن ضابطہ اخلاق کی پابندی سختی سے کروائی جائے، تمام سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے چیف آفیسرز کے خلاف ضروری جانچ پڑتال کے بعد حسبِ ضابطہ کاروائی کی جائے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں