عام انتخابات ،ضلع بھر میں غیر مجوزہ بینرز، فلیکسز، سٹیمرز، وال چاکنگز اور بل بورڈز کے خلاف کاروائیاں جاری

بدھ 11 جولائی 2018 17:19

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ اظہر حیات کی زیرِنگرانی پبلشرز/ پرنٹرز آرڈیننس اور انتخابی ضابطہ اخلاق 2018ء کے نفاذ کے ضمن میں بنائی گئی مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پر ضلع شیخوپورہ میں غیر مجوزہ بینرز، فلیکسز، سٹیمرز، وال چاکنگز اور بل بورڈز ہٹانے کا کام گزشتہ روز بھی زور و شور سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیزاور ضلع کونسل کے چیف آفیسرز نے کل 1539 بینرز فلیکسز، 8 بل بورڈز، اور 8 وال چاکنگز ختم کیے۔ ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پراب تک 14 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی ہیں ۔ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 49 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے اور تمام پر کاروائی مکمل کی جا چکی ہے۔

43 افراد کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے ہیں اور 6 افراد کو وارننگ دی گئی۔ 49 افراد کو الیکشن میں خلل ڈالنے سے باز رکھنے کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا ہے کہ مقررہ سائز سے بڑے فلیکسز اور پورٹریٹس لگانے اور دیگر خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں