ضلع میںصاف شفاف الیکشن کا انعقاد انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے‘ اظہر حیات

پہلی بار الیکشن کے صاف شفاف انعقاد کے لیے ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ موجود ہے‘ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

پیر 16 جولائی 2018 17:57

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ اظہر حیات نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس عمل پر اثرانداز ہونے والے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،پہلی بارالیکشن کے صاف شفاف انعقاد کے لیے ایک مکمل اور مضبوط قانونی ڈھانچہ موجود ہے جس کی بناء پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر امیدواران کو تنبیہ و جرمانے کیے جا رہے ہیںاور سزائیں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی ضلع بھر میں فعال مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پراسسٹنٹ کمشنر صاحبان، چیف آفیسرز اور ایس ایچ اوز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیز میں آویزاں کیے گئے 47 غیر مجوزہ فلیکسز/بینرز / پورٹریٹس اتارے گئے اور 16 وال چاکنگز کو ختم کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر آفس نے نوٹیفائیڈ جگہوں پر جلسوں اور کارنر میٹنگز کی اجازت حاصل کرنے کے لیے دی گئی درخواستوں کی نمٹاتے ہوئے حلقہ پی پی 141 سے غلام رسول،پی پی 143 سے رفاقت شاہین، این اے 122 سے رائے اعجاز احمد، پی پی 143 سے سجاد حیدر گجر، پی پی 136 سے محمد شفیق اور پی پی 143 سے رائے اعظم کو پیر کے روز جلسوں کی اجازت دی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں