شیخوپورہ ، عوام نے اپنا فیصلہ پولنگ ڈے سے پہلے ہی سنا دیا ہے،چوہدری محمد سعید ورک

جمعرات 19 جولائی 2018 21:54

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 121چوہدری محمد سعید ورک نے کہا ہے کہ عوام نے اپنا فیصلہ پولنگ ڈے سے پہلے ہی سنا دیا ہے اب تو 25جولائی کے روز صرف پولنگ کا عمل مکمل ہونا ہے اور رزلٹ آنے کے بعد اگلے ہی روز نیا پاکستان وجود میں آنا شروع ہو جائیگااور یہ دو نہیں ایک ہی پاکستان ہوگا جس سب کا پاکستان ہوگا جس میں ہر ایک کو انصاف ملے گا، تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے اور انشاء اللہ عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ رنگ لائے گا ، اقتدار کی باریاں لینے والی جماعتوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں اور تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سعید ورک نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی مسائل کے حل اورعلاقائی تعمیر و ترقی یقینی بناتے ہوئے ہوئے پارٹی ویژن کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں قوم کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے لوگ صادق اور امین قیادت پر بھروسہ کریں اور پچیس جولائی کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگائیں سابق حکمرانوں نے اگر دنوں ہاتھوں سے ملک لوٹنے کی بجائے ملک و ملت کو عزت دی ہوتی تو آج ووٹ کی عزت کا نعرہ بلند نہ کرنا پڑتا ، انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے ملکی معیشت کو داؤ پر لگا یا، انشاء اللہ اقتدار میں آ کر لوگوں و روزگار فراہم کریں گے پیپلز پارٹی اور لیگ کا ملک بھر سے صفایا ہو چکا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں