شیخوپورہ ، 25 جولائی کو انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں ،سید ندیم عباس کاظمی

جمعرات 19 جولائی 2018 21:56

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری و نامزد امیدوار پی پی 140سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں کیونکہ پیپلزپارٹی ہی پا کستا ن میں حکومت بناتی رہی ہے اور عوام کی خدمت کرتی رہی ہے اور اب بھی منتخب ہوکر عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے ، ہماری ماضی کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی بناء پر مقامی افراد کو بنیادی سہولیات میسر آئیں اور آئندہ بھی منتخب ہونے کے بعد خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سید ندیم عباس کاظمی نے کہاکہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس میں ہر بولی بولنے والے اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، پیپلزپارٹی نے حال ہی میں کرشنا کماری اور لال دین جیسے انتہائی غریب افراد کو سینیٹ میں سینیٹر منتخب کروایا،انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک گلدستہ کی مانند ہے اسکی جڑیں کراچی سے لیکر خیبر تک موجود ہیں اور عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا اصل پروگرام اور منشور ہے، انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی ملک کو معاشی بحران سے نجات دلائے گی، پارٹی کا منشور عوام دوست ہے ، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، پیپلزپارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کررہی ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے ہیں، ملک کی معاشی ترقی ہمیشہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی ہوئی ہے ، عام انتخاب میں عوام شاہد خاقان عباسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں