حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں ‘چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:17

حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں ‘چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 135کے نامزد امیدوار چودھری عمر آفتاب ڈھلوں نے کہا ہے کہ حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے عوام ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کروائیں ،منتخب ہو کر حلقے کو مسائل سے نجات دلوانے کے لیے مسیحا ثابت ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چودھری فاروق بھٹی ،سٹی صدر چودھری فیصل حیات پنوں،چودھری شاہد بشیر بٹر ،چودھری خالد مقبول ،چودھری محمد نواز جٹھول کے ہمراہ نارنگ منڈی کے تمام تجارتی مراکز میں فرداًفرداً دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور تاجر برادری کو یقین دلایا کہ وہ25جولائی کو انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر کامیابی سے ہمکنار کریں وعدہ کرتے ہیں کامیاب ہو کر تاجر برادری کے تمام جملہ مسائل حل کروائیں گے واضح رہے کہ انجمن تاجران ریل بازار کے مرکزی صدر چودھری ارشد محمود باجوہ ،محمد فاروق اعوان نے اپنے عہدیداروں کے ہمراہ چودھری عمر آفتاب ڈھلوں کا شایان شان استقبال کیا اور منوں پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں