اُردو پوائنٹ پاکستان شیخوپورہشیخوپورہ کی خبریںقوم کے فیصلے سے ریاست کی تقدیر بدلے گی،ملک بچانے کیلئے (ن)لیگ کی کامیابی ..

قوم کے فیصلے سے ریاست کی تقدیر بدلے گی،ملک بچانے کیلئے (ن)لیگ کی کامیابی یقینی بنائی جائے،برجیس طاہر

مقبول قیادت کو پابند سلاسل کرنے کے نتائج کبھی مثبت نہیں نکلے،قائد نواز شریف صدیوں تک پاکستان کی سیاست پر چھائے رہیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن) کا اجتماع سے خطاب

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما سابق وفاقی وزیرامورچوہدری برجیس طاہرنے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کو جیل کی کال کوٹھڑی میں رکھ کر انتخابی نتائج بدلنے کی نیچھ کوششیں بد ترین ناکامی سے دوچار ہونگی،محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہونے والا سلوک پاکستانی قوم فراموش نہیں کرے گی،غیور پاکستانی قوم جمہوریت کی بقا کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دے گی.برجیس طاہرنے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے فیصلے سے ریاست کی تقدیر بدلے گی.

ملک بچانے کے لئے خیبر سے کراچی تک پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کامیابی یقینی بنائی جائی.مقبول قیادت کو پابند سلاسل کرنے کے نتائج کبھی مثبت نہیں نکلی.

(خبر جاری ہے)

قائد نواز شریف صدیوں تک پاکستان کی سیاست پر چھائے رہیں گی.ان خیالات کااظہارااین ای117کے کارکنوں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کو اللہ نے سنہرا موقع عطا کیا کہ ہم سب مل کر شہر کو ماضی کی کرپٹ اور مفادات کی سیاست کرنے والی جماعتوں سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ حاصل کر کے پاکستان کی وہ حیثیت بحال کریں جس کا خواب قائد اعظم محمد جناح نے دیکھا تھابرجیس طاہرنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے منتخب نمائندے ہی پاکستان کی تعمیر اور ترقی کا یقین بن سکتے ہیں.

قائد محمد نواز شریف پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کے برابر لانا چاہتے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدواروں کو اسمبلیوں میں بھیجیں جس طرح ہماری وفاقی حکومت نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، ملک کو موٹرویز کے ذریعے اتحاد کی لڑی میں پرویا ، پاک چین اقتصادی راہداری جیسے عظیم منصوبے دئے ان شا اللہ 2018کہ الیکشن میں جیت کہ بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کو بھی مثالی بنائیی گی-

اپنی رائے کا اظہار کریں -

شیخوپورہ شہر کی مزید خبریں