رواں سال اب تک ضلع بھرمیں 2144 حادثات میں2214 افراد کو ریسکیو کیاگیا‘رانااعجاز احمد

جمعہ 3 اگست 2018 18:30

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح گزشتہ ماہ بھی مثالی رہی۔ریسکیو1122 شیخوپورہ کویکم جولائی 2018ء سی31جولائی2018 تک مجموعی طور پر23818 فون کالز موصول ہوئیںجن میں سے 2144ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں647روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس ،1132میڈیکل ایمرجینسیز،15آگ لگنے کے واقعات،55کرائم کیس، 10ڈوبنے کے واقعات ،06عمارتیں گرنے کے واقعات اور 279متفرق ایمرجنسیزتھیں۔

ان تمام ایمرجینسیزمیں 7.2 منٹ اوسطاًًٹائم برقرار رہا۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 2214لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 207افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ1958افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 49افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل817مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئر رانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں