مینڈیٹ چوری کر کے لاڈلے کو آگے لایا گیا،رانا تنویر حسین

الیکشن کمیشن غیر جانبدار الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا، عمران خان امپائر کو ساتھ ملا کر کھیل رہے ہیں ،میڈ یا پر حلقے کھولنے کی بات اور عدالت میں اس کا دفاع کرنا ایک اور یو ٹرن ہے ،جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والوں کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پارلیمنٹ کے اندراور باہر بھرپور احتجاج کرینگے، تقریب سے خطاب

اتوار 5 اگست 2018 19:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سا بق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ چوری کر کے لاڈلے کو آگے لا یا گیا ہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا عمران خان امپائر کو ساتھ ملا کر کھیل رہے ہیں دوبارہ گنتی میں ہمارے امیدواروں کی کا میابی کے بعد قومی و صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی روکنا غیر قانونی و غیر آئینی ہے میڈ یا پر حلقے کھولنے کی بات اور عدالت میں اس کا دفاع کرنا عمران خان کا ایک اور یو ٹرن ہے جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والوں کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی مسلم لیگ(ن) اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر پارلیمنٹ کے اندراور باہر بھرپوراحتجاج کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹ پنڈی داس اور ڈھامکے میں کا میاب لیگی امیدواروں کے اعزاز میں دئے جانیوالے استقبالیہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

ارکان صوبا ئی اسمبلی پیر اشرف رسول ، میاں عبدالرئوف ، میاں جلیل احمد شرقپوری ،یوسی چیئر مینوں حاجی جمیل احمد کمبوہ ، ملک ذوالفقار کھوکھر، لیگی رہنما رانا عباس علی خاں ،میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ،قاری لطیف احمد کمبوہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سا بق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ستم ظریفی کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کے لئے قاتل اور داکو ساتھ ملانے پڑ رہے ہیں ایک نااہل شخص جہاز اڑا کر پورے ملک میں آزاد امیداروں کی بو لیاں کھلے عام لگا رہا ہے جس طرح پنجاب میں آزاد امیدواروں پر دبا ئو ڈال کر پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا ہے اس کا نو ٹس نہ تو عدلیہ نے لیا اور نہ ہی کسی ادارے نے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہماری قیادت کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایاگیا نوازشریف سے وفاداری نبھانے پر ہمارے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو الیکشن میں نااہل کیا گیا اس کے با وجود ملک کے غیور عوام نے پورے ملک میں شیر کو ووٹ دیکر نوازشریف سے اپنی والہانہ محبت کابھرپور اظہار کیا کارکن متحرک اور فعال کردار کررہے ہیں بہت جلد نوازشریف عوام کے درمیان موجود ہو نگے مسلم لیگ(ن) کو ختم کرنے کی سازش کرنیوالوں کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا اور نہ ہی آئندہ وہ کا میاب ہونگے مسلم لیگ(ن) میں فاورڈ بلاک بننے کی افواہیں پھیلانے والے ناکام اور مایوس عنا صر ہیں ہم انشااللہ جلد بھاری اکثریت سے واپس آئینگے کا رکنوں کو متحرک اور سرگرم کرداراداکرنے کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کی بھی ہدایات دی گئی ہیں ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں