شیخوپورہ‘ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام صوفی اینڈ کلچرل نائٹ کا انعقاد

جمعہ 10 اگست 2018 19:12

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اظہر حیات کی خصوصی ہدایت پر قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی ضلع شیخوپورہ کی عوام کے ذوق کی تسکین کے لیے صوفی اینڈ کلچرل نائٹ منعقد کرانے کا اہتمام کیا ہے جسمیں قومی اور عالمی سطح پر صوفیانہ کلام پڑھنے والے ملک کے نامور موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ پرُ شکوہ تقریب تیرہ اگست کی شام 7:30 بجے کمپنی باغ شیخوپورہ میں ہو گی جسمیں سدرہ اشتیاق،ر فعت مغل، عرفان انصاری، بابا گروپ، فیضی عارفانہ کلام پیش کریں گے۔ ثقافتی گائیکی میں نوراں لعل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی جبکہ بشریٰ ماروی ہیر کے روپ میں پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ صوفی نائٹ میں گلوکارپنجاب کے صوفی شعراء بابا جی فرید گنج شکر ؒ، سید وارث شاہ ؒ، سلطان باہو ؒ، شاہ حسینؒ، میاں محمد بخشؒ، خواجہ غلام فریدؒاور بابا بلھے شاہؒ کا کلام پڑھیں گے۔ صوفی اینڈ کلچرل نائٹ کا بنیادی مقصد صوفی شعراء کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اس تقریب میں ہر دلعزیز رقصِ درویش بھی پیش کیا جائیگا۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں