نا دیدہ ہاتھوں نے مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ چرالیا،رانا تنویر حسین

مورخ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کا دور اقتدار سنہری حروف میں لکھے گا، تمام بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے الیکشن 2018ء کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا ،تقریب سے خطاب

اتوار 12 اگست 2018 20:01

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ مورخ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کا دور اقتدار سنہری حروف میں لکھے گا سی پیک ، توانائی کے میگا پراجیکٹس، مو ٹر ویز ،ہائی ویز ، نئی ہسپتال ،یونیورسٹیاں ، ایئر پورٹس ، دہشت گردی کا خاتمہ ، کراچی اور فا ٹا میں قیام امن ، ملک میں اربوں ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری ، تباہ حال معیشت کی بحالی، میٹر و بس ، اورنج ٹرین ، دانش سکول ، طلبا وطا لبات کے لیپ ٹاپ ، دیہی روڈز پروگرام ، پینے کا صاف پانی ،روزگار کی فراہمی ، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ سمیت عوام کو بنیادی سہولتوں کی یقینی فراہمی ہمارے پانچ سالہ دور اقتدار کی شاندار کارکردگی کا منہ بو لتا ثبوت ہے اور اس کا تما م تر کریڈٹ قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف کو جا تا ہے ملک کے غیور عوام نے 25جولائی کو شیر کو ووٹ ڈالے مگر نا دیدہ ہاتھوں نے مسلم لیگ(ن) کا مینڈیٹ چرالیا تمام بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے الیکشن 2018ء کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جعلی مینڈیٹ سے آنیوالی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق تحصیل ناظم فیروزوالہ رانا انوار الحق کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، میا ں عبدالرئوف ، لیگی رہنما ملک مقبول احمد ، میڈ یا ایڈوائزر ندیم گورایہ ، رانا طاہر اقبال اور سابق تحصیل ناظم رانا انوار الحق نے بھی خطاب کیا سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان یوٹرن کا بے تاج بادشاہ ہیں پوری قوم کے سامنے حلقے کھولنے کی بات کر کے دوبارہ گنتی سے بھاگ گئے ہیں جن حلقوں سے عمران خان جیتے ہیں ان حلقوں کو کھول دیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پا نی ہو جا ئے گا کہ انتخابات میں اوپر سے نیچے تک جھرلو پھرا ہے کہ نہیں انہوں کارکنوں کو نوید سناتے ہو ئے کہا کہ سال ڈیڑھ سال کی بات ہے کارکن تیاررہیں مسلم لیگ(ن) دوبارہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی عمران خان پرانے مستریوں کو ساتھ ملا کر نیا پاکستان بنانے چلے ہیں پی ٹی آئی نے جو کلچر دھرنوں میں متعارف کروایاوہ عمران خان کی سوچ کی مکمل عکاسی کرتا ہے مسلم لیگ(ن) پارلیمنٹ کے اندر اور با ہر دھاندلی کے خلاف مہذب اندازمیںپھرپور احتجاج کرے گی اور حکومت کو آئینی وقانونی طریقے سے گھر بھیجیں گے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے کسی کو بھی ملکی آزادی ،خود مختاری اور سلامتی پر کو ئی سمجھوتہ کرنے دینگے پاکستان میں یہودی وقادیانی لابی کی کوئی بھی مذموم سازش کامیاب نہیں ہو نے دی جائیگی پی ٹی آئی کی حکومت کو ٹف ٹف ٹائم دیں گے اور اس کی پالیسیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا ئے گی ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں