نارنگ منڈی ‘کار سوارمسلح ڈاکوئوں گن پوائنٹ پر کسان سے بیس لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار

جمعرات 13 ستمبر 2018 20:20

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) نارنگ منڈی کے علاقہ چک بھلہ آہدیاں روڈ پر کار سوارپانچ مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ایک کسان صداقت ڈھلوں سے بیس لاکھ روپے نقدی چھین لئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوںمغل والا کا رہائشی صداقت ڈھلوںمریدکے الفلاح بینک سے بیس لاکھ روپے لے کر ٹیکسی پرگائوں جارہا تھا کے پیچھے سے آنے والی ٹیوٹا کرولا کارنمبری ایل ای اے 5771-16میں سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرکار کو روکا اور کہا کہ جو رقم بینک سے لائے ہو خاموشی سے ہمارے حوالے کردو ورنہ جان سے مار دیں گے ڈاکونقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں