ڈپٹی کمشنر کا غیر قانونی پٹرول پمپوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم

منگل 18 ستمبر 2018 21:29

شیخوپورہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات نے غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دید یا،تفصیلات کے مطا بق ضلع شیخوپورہ کے مختلف گنجان آباد علاقوں اور مضافات میں غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے پٹرول پمپوں کے خلاف ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سول ڈیفنس کے آفیسر کو روزانہ کی بنیاد پر این او سی کے بغیر قائم غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ،یہ ہدایات عوام کی شکایات پر کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں