نارنگ منڈی‘خالد نامی شخص نشہ کی زیادتی سے گردے فیل ہو جانے کے باعث جاں بحق

منگل 16 اکتوبر 2018 17:15

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) اندرون شہر محلہ محمد پورہ میں شادی شدہ خالد نامی شخص نشہ کی زیادتی سے گردے فیل ہو جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا 6ماہ کے دوران محلہ محمد پورہ میں نشہ کی زیادتی کے باعث 12سے زائد افراد نشہ کی لعنت سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجکشن ملنے سے نشئیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے کوئی کارووائی عمل میں نہیں لا جا رہی شہری حلقوں نے اعظم علی باجوہ کی قیادت میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی شیخوپورہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور محلہ محمد پورہ میں نشہ کی لعنت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ مقامی ریلوے سٹیشن کے خستہ حال کواٹروں میں بھی دن بھر نشہ ہوتا ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں