نارنگ منڈی،گورنمنٹ پرائمری سکول احمد آباد ڈیرہ اشرف میں ننھی منی طالبات شدید ترین سردی میں ننگی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کئی طالبات نمونیا کا شکار ،والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:40

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) گورنمنٹ پرائمری سکول احمد آباد ڈیرہ اشرف میں ننھی منی طالبات شدید ترین سردی میں ننگی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئیں ۔کئی طالبات نمونیا کا شکار ہوگئیں۔ والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ والدین کا جنرل کونسلر چوہدری طیب اسلام کی قیادت میں محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔

ایجوکیشن حکام اور ڈی سی شیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں میں حکومت نے فرنیچر دے رکھا ہے لیکن یہاں گرمی ہو یا سردی معصوم بچیاں گھروں سے بوریاں کاندھوں پررکھ کر اسکول آتی ہیں اور دن بھر بوریوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ طرفہ تماشا یہ کہ معصوم طالبات کو پورے سکول کی صفائی بھی خود کرنا پڑتی ہے۔ والدین نے حکومت سے درد مندانہ مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر فرنیچر مہیا کیا جائے اور صفائی کے لئے خاکروب رکھا جائے۔ واضح رہے کہ کئی والدین نے پریشان ہوکر اپنے بچوں کو اسکول بھجوانے سے انکار کردیاہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم کو عام کرنے کا دعوی کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں