میاں سعید احمد شرقپوری کی مریدین کو ڈیمز فنڈمیں دل کھول کرچندہ دینے کی ہدایت

پیر 26 نومبر 2018 23:39

شیخوپورہ۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) آستانہ عالیہ شرقپورشریف کے سجادہ نشین اورسابق رکن پنجاب اسمبلی میاں سعید احمد شرقپوری نے کہاہے کہ انہوں نے دنیابھر میں آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے مریدین کوہدایت جاری کردی ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے ڈیمز فنڈمیں دل کھول کرچندہ دیں‘ میاں سعید احمد شرقپوری نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے غزوہ تبوک کے موقع پر چندہ اکٹھا کیاتھا چنانچہ چندہ اکٹھا کرناہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں پانی اور بجلی کی کمی دورکرنے کے لیے 50برس قبل منصوبہ بندی ہونی چاہیے تھی اب چیف جسٹس جس قدر اس کام میں دلچسپی لے رہے ہیں پوری قوم اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کافرض ہے کہ وہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں