نارنگ منڈی ‘ڈاکو راج دن دیہاڑے دو دکانیں اور درجن سے زائد گاہک لاکھوں روپے نقدی سے محروم

پیر 3 دسمبر 2018 23:41

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) نارنگ منڈی کے علاقہ میں ڈاکو راج دن دہاڑے دو دکانیں اور درجن سے زائد گاہک لاکھوں روپے نقدی سے محروم کالاخطائی روڈ ہر دو کھوکھر کے قریب نصف درجن ڈاکوئوں نے کئی گاڑیوں کو لوٹ لیا پولیس کوئی کارروائی نہ کرسکی بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں پر شہر ی سراپا احتجاج بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی کے بارونق مقام راجباہ سوہل کے قریب واقع احمد رحمانی کی دکان سے دن دہاڑے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکان دار سے دو لاکھ روپے نقدی جبکہ دس گاہکوںسے ایک لاکھ روپے نقدی اور پستول بھی چھین کر لے گئے جاتے وقت ہوائی فائرنگ کر کے دہشت پھیلادی جبکہ کوٹ عبداللہ میں مختار کریانہ مرچنٹ سے چار لاکھ روپے نقدی اور تین گاہکوں سے چالیس ہزار روپے چھین لیے جبکہ چند روز قبل بھی اس دکان سے پندرہ لاکھ روپے لوٹے جا چکے ہیں ڈاکو دوپہر بارہ بجے دکان میں داخل ہوئے اور لوٹنے کے بعد دکان کے باہر مین روڈ پر ہوائی فائر نگ کر کے فرار ہوگئے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں