تھانہ صفدر آباد کے علاقہ چوک پھلروان میں ڈی ایس پی سرکل محمد وسیم ڈار کی کھلی کچہری

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:09

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) تھانہ صفدر آباد کے علاقہ چوک پھلروان میں ڈی ایس پی سرکل محمد وسیم ڈار نے کھلی کچہری لگائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صفدر آباد محمد اکرم اور چوکی پھلروان انچارج ناصر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے، کھلی کچہری میں مقامی لوگوں نے پولیس کے متعلقہ اپنے مسائل بیان کئے جن پرڈی ایس پی سرکل نے ایس ایچ او تھانہ صفدر آباد اور چوکی انچارج کو ہدایت کی کہ وہ مقدمات کا فوری اندراج کرکے میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں ، علاقہ میں منشیات اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ، انہوں نے واضح کیا کہ پولیس ملازمین اپنے فرائض منصبی انصاف کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری تندہی سے کام کریں ، انہوں نے کہا کہ عوام پولیس سے متعلقہ مسائل بلاجھجک بیان کریں ان کے حل کیلئے فوری کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں