سول ہسپتال شیخوپورہ کے انتظام و انصرام کو بہتر بنایا جائے،شہری حلقے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:26

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سول ہسپتال شیخوپورہ کے انتظام و انصرام کو بہتر بنانے ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ہسپتال میں اگر ڈاکٹر ز موجود ہیں تو ادویات غائب ہیں اور جب ادویات موجود ہوں تو ڈاکٹرز غائب ہو جاتے ہیں، ان دونوں کی آنکھ مچولی سے عوام کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پیرا میڈیکل سٹاف اور میڈیکل وارڈز سے ملحقہ کمروں میں بیٹھ کر ڈاکٹرز سے گپ شپ یا موبائل فونز کے استعمال میںمشغول رہتا ہے، غریب آدمی علاج معالجہ کیلئے ہسپتال کے میڈیکل وارڈز اور ڈاکٹرز کے رومز کے چکر کاٹ کاٹ کر واپس گھر چلا جاتا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں