1510اشتہاری مجرمان گرفتار، جائیدادیں قرق، شیخوپورہ پولیس کی سالانہ کارکردگی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:26

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلع پولیس نے رواں سال کے دوران ابتک مجموعی طو ر پر 1510اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ہے جن میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ،راہزنی، چوری ، اغواء برائے تاوان اور پولیس مقابلوں میں سالہا سال سے مطلوب مجرمان بھی شامل ہیںجبکہ 50خطرناک اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں قرق کروا کر انہیں نیلام کیا جاچکا ہے، اشتہاری مجرمان کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے یکم جنوری سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد مقدمات کی پیروی کرنے والے مدعیان کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ وارداتوں کو روکنا ہے اس سلسلہ میں اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نذیر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں