ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نذیرخاں کی نارنگ منڈی میںکھلی کچہری ،سائلین کے مسائل سنے

جمعرات 3 جنوری 2019 20:05

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نذیرخاں نے نارنگ منڈی میںکھلی کچہری کے دوران درجنوں سائلین کے مسائل سنے اورموقع پر احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بھول چک قبرستان سمیت قبضہ گروپ کے خلاف سخت ایکشن لینے کاحکم دیا انہوںنے ڈی ایس پی سرکل مریدکے راناعبدالسلام اور ایس ایچ او مہررب نوازکے ہمراہ کھلی کچہری کے بعدمیڈیاکانفرنس کرتے کہاکہ نارنگ منڈی میںٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کیلئے کانسٹیبل تعینات کیاجائے گا انہوںنے بہترکارکردگی پرنئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او مہررب نواز کوشاباش دی اورکہاکہ تھانہ نارنگ منڈی سب سے بڑاعلاقہ ہے یہاںکے عوام کے مسائل اورکرائمز زیادہ ہیںلیکن اب بہت بہتری آچکی ہے انہوںنے کہاکہ انصاف ہرشہری کاحق ہے جواس کو ہر صورت ملناچاہیے پولیس کوشہریوںکی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مجرمان اشتہاریوںڈاکوئوںچوروں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کیلئے عوامی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اس سلسلہ میںصحافی حضرا ت اورشہری پولیس سے تعاون کریںتاکہ جرائم کی بیج کنی کویقینی بنایاجاسکے کھلی کچہری میںپی ٹی آئی کے سٹی صدر چوہدری فیصل حیات پنوںچوہدری گلفام صالح چوہدری غلام عباس گجرچوہدری اعظم علی باجوہ اور چوہدری نوازش سرویاسمیت معززین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں