آٹھ سال قبل شہید ہونیوالے ریسکیو 1122کے اہلکار کے ورثاء کا پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاج

جمعرات 3 جنوری 2019 20:05

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) آٹھ سال قبل شہید ہونے والے ریسکیو 1122کے اہلکار محمد آصف کے ورثاء نے پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا ہے ۔۔

(جاری ہے)

نواحی محمدی والا کے بزرگ محمد اشرف نے نارنگ منڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 26فروری 2011کو اس کا بیٹا اپنے سینئر اہلکاروں کے ہمرا ہ ضلع گوجرانوالہ کے علاقہ چندا قلعہ سنٹر میں حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کی غرض سے پہنچا تو اچانک بجلی کی تاریں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے موقع پر شہید ہو گیا ۔

ڈی جی ریسکیو کی جانب سے شہید کو بڑ ے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اور وعدہ کیا کہ شہید کو مالی امداد بھی دی جائے گی آٹھ سال بیت گئے افسران بالا کے پاس چکر لگا لگا کر عاجز آچکا ہوں ،کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی جی ریسکیو اور دیگر حکام سے شہید کے واجبات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں