شیخوپورہ گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کو قرب میں مبتلا کر دیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:20

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) شیخوپورہ گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اوررہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کو قرب میں مبتلا کرکے رکھادیا ،جبکہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا واردتوں میں لاکھوں روپے نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا گیا،ونڈالہ دیال شاہ میں3مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کرلوٹ مار اوردوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کاشف کو شدید زخمی کردیا جس کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا ،راوی ریان میں مسلح ڈاکوئوں نے اجمل شاہ سے 20ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین لیا،مدینہ پارک میں 3افراد نے زاہد کا پستول 37ہزار روپے نقدی الیکٹرونکس کا قیمتی سامان مبینہ طور پرچھین لیا،پیر بہار شاہ یاسین کی دکان کے تالے توڑ کرکاشف کے مکان کے باہر سے اسکی موٹر سائیکل اورگھنگ روڈ سے ندیم اختر کی موٹرسائیکل چرالی گئی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں