پانچ ماہ کے اندر عوام کا جینا محال ہو چکا ، کاروباری طبقہ پریشان ہے،چودھری صابر حسین بھلہ

غریب آدمی کا کچن بھی نہیں چل رہا ، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو زندہ درگور نہ کریں، پی پی پی رہنماء

جمعہ 8 فروری 2019 21:39

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چودھری صابر حسین بھلہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملکی استحکام کی ضامن ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی دھاندلی زدہ سیاست جھوٹ بے بنیاد الزامات دشتام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے انہوں نے فوڈپوائزنگ کا شکار ہونے والے پیپلز پارٹی کے سینئیر رکن نثار ہاشمی کی تیمار داری کے موقع پر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری لاہور ڈویژن ریاض علی قریشی کے ہمراہ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حقیق صورت حال یہ ہے حکومت سیاسی خود کشی کی طرف جا رہی ہے بہتر ہو گا کہ حکومت محاز آرائی کی بجائے اپنی کار کردگی کو بہتر بنائے اور قوم کوکچھ کر کے دکھائے جو وعدے پی ٹی آئی کی قیادت نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے کئے انہیں پورا نہ کیا گیا تو عوام کی مایوسی حکمرانوں کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دے گی انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ کے اندر عوام کا جینا محال ہو چکا ہے کاروباری طبقہ پریشان ہے غریب آدمی کا کچن بھی نہیں چل رہا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو زندہ درگور نہ کریں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں