نارنگ منڈی ،دربار حضر ت بابا قلندر شاہ کے مزار سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر با اثر افراد نے قبضہ کر لیا

پیر 11 فروری 2019 20:46

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) نارنگ منڈی کے سرحدی گائوں بھٹے وڈ میں دربار حضر ت بابا قلندر شاہ کے مزار سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر با اثر افراد نے قبضہ کر لیا اور پختہ مکانات بنانا شروع کر دیئے ۔ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈی پی او کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے اور تھانہ نارنگ منڈی میں مقدمہ کے اندراج کے لئے رپورٹ جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ قبضہ مافیا نے دربار سے ملحقہ کروڑوں روپے کی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے اور تعمیراتی کام جاری ہے با اثر قبضہ گروپ محکمہ اوقاف کی وارننگ کے با وجود بھی مکمل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ یونین کونسل گھڑیال کلاں کے گائوں بھول چک میں بھی قدیمی قبرستان پر قبضہ گروپ نے 22کنال اراضی پرمکانات تعمیر کر رکھے اور قبضہ گروپ تیزی سے قبرستان کو ملیامیٹ کر کے غیر قانونی طور پر اپنا قبضہ جما رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں