پاکستان بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ‘ہاشم علی مان،ضرار احمد

جمعرات 21 فروری 2019 16:41

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء سردار ہاشم علی مان اور سردار ضرار احمد مان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ،بھارت ہوش کے ناخن لے اور پاکستان کے خلاف بلا وجہ زہر اگلنے کا سلسلہ بند کرے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہتا ہے جو اس کی گھٹیا ذہنیت کا واضح ثبوت ہے بھارت پاکستا ن کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کر کے عالمی دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بر بریت اور ظلم کی انتہا ہو چکی ہے پوری دنیا میں بھارت بد نام ہو چکا ہے اس کے باوجود پاکستان کے خلاف زہر اگلنا ایک شرمناک فعل ہے ہم بھارتی دھمکیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہادرترین افواج میں ہوتا ہے بھارت اپنی بکواس کو بند کرے اور زبان درازی سے باز آئے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں