شیخوپورہ اور فیروزوالا ‘ مختلف واقعات میں بچے اور دو سگے بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق

دھنت پورہ کے قریب آئل ٹینکر کو ویلڈنگ کے دوران گیس بھر جانے سے دھماکے سے دو افراد جاں بحق ،دو زخمی اکبر چوک میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق ہو گئے ،فیروزوالا میںتین سالہ بچہ مبینہ طو رپر عطائی کے غلط انجیکشن سے چل بسا

ہفتہ 23 فروری 2019 22:15

شیخوپورہ/فیروزوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) شیخوپورہ اور فیروزوالا میں مختلف واقعات میں بچے اور دو سگے بھائیوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر دھنت پورہ کے قریب آئل ٹینکر کو ویلڈنگ کیا جارہا تھا کہ گیس بھر جانے سے دھماکہ ہو گیا جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

دھماکے اس قدر شدید تھاکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ایک اور واقعہ میں شیخوپورہ کے اکبر چوک میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔

شاہدرہ کے علاقے کوٹ شہاب الدین میں مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل پارک کا رہائشی شہباز اپنے تین سالہ بیٹے ایان علی کو بخار ہونے پر قریبی کلینک پر لے گیا جہاں مبینہ طو رپر عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گیا ۔ واقعہ کے بعد عطائی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں