ْشیخوپورہ، ضلعی انتظامیہ اور شیخوپورہ آرٹس کونسل کی طرف سے ماں بولی دیہاڑ میلہ کا انعقاد

پیر 25 فروری 2019 22:38

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2019ء) ضلعی انتظامیہ اور شیخوپورہ آرٹس کونسل کی طرف سے ماں بولی دیہاڑ میلہ کا انعقاد وارث شاہ آڈیٹوریم کرکٹ سٹیڈیم میں کیا گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کیا۔اس موقع پر محبوب عالم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس,فضائل مدثر,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ,ذیشان نصراللہ ا سسٹنٹ کمشنر شرقپور,جاوید چوہان ایڈمن افیسر,آظہر عباس گیلانی ,مشہور کالم نگارڈاکٹر اجمل نیازی,نامور افسانہ نگارو صدارتی ایوارڈ یافتہ پروین ملک,جاوید قاضی,,عامر ریاض,پروفیسر کلیان سنگھ کلیان,سکھویندر سنگھ آف کنیڈا سمیت سکولوں کے طلباو طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ماں بولی دیہاڑ میلے کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم نے اپنی مادری زبانوں میں تعلیم کو فروغ دیکر ترقی کی ہے ہمارے صوفیائے اکرام نے بھی اپنی شاعری کو مادری زبان میں فروغ دیتے ہوئے امن,پیاراور محبت کا پیغام دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ اگر مادری زبان میں تعلیم عام ہو گی تو تہزیبوں کا ٹکراؤ اور تصادم نہیں ہوگا مقررین نے شیخوپورہ آرٹ کونسل کے قیام کو ضلعی انتظامیہ کی اچھی کاوش قرار دیا اور کہا کہ شیخوپورہ آرٹ کونسل کے قیام سے جہاں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا وہاں مقامی فنکاروں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے مقررین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری سکولوں میں پنجابی کو پرائمری کلاسز سے ہی تدریسی نصاب کا لازمی حصہ قرار دیکر ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے جس پر ہم پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ماں بولی دیہاڑ میلہ تقریبات کو رنگارنگ بنانے کے لیے ویلج سین,گلِی ڈنڈا,باندر کلا,لمبی گھوڑی وانجو سمیت دیگر مقامی کھیلوں کے بھی مقابلے کروائی,گئی,فوک گلوکاروں نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا. رات کو پنجابی ڈرامہ ہیر رانجھا پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں