نارنگ منڈی میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بدترین صورتحال اختیار کر گئی پورا شہر سراپا احتجاج

منگل 5 مارچ 2019 21:35

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2019ء) نارنگ منڈی میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بدترین صورتحال اختیار کر گئی پورا شہر سراپا احتجاج بن گیا مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پورا پورا دن اور رات گئے تک بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے پورے شہر کو بد حال کر دیا ہے جبکہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کر رہے پھر یہ کیسی لوڈ شیڈنگ ہے کہ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور لوگ بازاری کھانا کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے حکومت اور ارکان اسمبلی سے سخت نوٹس لینے اور سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں