صوبائی وزیر قدرتی آفات میں خالد محمود کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ

بدھ 17 اپریل 2019 16:21

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بذدار کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر قدرتی آفات میں خالد محمود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نیاز احمد بھی موجود تھے انہوں نے ایمرجنسی ، سٹی سکین، آئی سی یو وارڈ فزیو تھراپی اور شعبہ ڈائیلسیز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجہ سے متعلق دریافت کیا،فری ادویات ایمرجنسی میںدی جارہی ہیں ۔

صفائی ستھرائی اور واش روم بھی چیک کیے۔بعدازاں انہوں نے گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول شیخوپورہ کا بھی دورہ کیا اور اساتذہ فرام کی حاضری کو چیک کی گیا اس موقع پر پرنسپل ملک شاد احمد شاد بھی موجود تھے انہوں نے مختلف بلاکس کا معائنہ کیا اور پرنسپل کا ہدایات دی کی وہ خاص طور پر بچوں کی تعلیم و تربیت کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے نادار اور مستحق بچوں میں مفت کاپیاں بھی تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قدرتی آفات نے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا بھی دورہ کیا انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل شیخوپورہ اصغر منیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل میں خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، فری ڈسپنسری ،ہسپتال کا معائنہ کیا ۔قیدیوں کو دئیے جانے والا کھانا بھی چیک کیا جوکہ تسلی بخش تھا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں