نارنگ منڈی‘پولیو کے قطرے پلانے سےنارن ساڑھے چارماہ کی بچی جاںبحق

جمعرات 25 اپریل 2019 20:46

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پولیو کے قطرے پلانے سے ساڑھے چارماہ کی بچی طاہرہ فاطمہ جاںبحق ہوگئی ۔محکمہ صحت کے افسران میںہل چل مچ گئی مقامی صدربازار سے ملحقہ زاہدسٹریٹ کے رہائشی غلام مصطفے شیخ نے میڈیاکوبتایاکہ 11سال بعد اللہ تعالی نے ہمیں بیٹی کی نعمت سے نوازاگذشتہ روز پولیو ٹیم کی دوخواتین گھرآئیںاورپولیوکے قطرے پلائے قطرے پیتے ہی بچی بیہوش ہوگئی اورمسلسل 8گھنٹے تک بیہوش رہی جب چیک اپ کروایاگیا تومعلوم ہواکہ بچی دم توڑ چکی ہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام نے شیخ غلام مصطفے کے گھرپہنچ کر انکوائری کی اور بچی کی نعش کے اعضاء حاصل کرنے کیلئے ورثاء پر دبائوڈالاتوانہوںنے کیس واپس لیتے ہوئے تحریری بیان دیاکہ وہ بچی کی نعش کی بے حرمتی برداشت نہیںکرسکتے ۔

(جاری ہے)

لہذا بچی کی ہلاکت اللہ کی رضاتھی ہمیںکوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی کرواناچاہتے ہیںبعدازاںمحکمہ صحت کے ترجمان نے پولیو سے ہلاکت کی تردیدکرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ ایساممکن نہیںہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں