ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے انٹرنیشنل فائرفائٹرز ڈے منایا

فائر فائٹرز اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کرتے ہیں‘رانا اعجاز احمد

ہفتہ 4 مئی 2019 16:54

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ( ریسکیو 1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے 4 مئی انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے منایا۔ یہ دِ ن ہر سال پوری دنیا میں ان لوگوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے فائرفائٹنگ کے دوران لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے ضلعی ہیڈکواٹر میں انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے کی اس کے ساتھ ضلع بھر کے اعلیٰ افسران سمیت ریسکیو اہلکاران، ریسکیو سکائوٹس اور صحافیوں کی بڑی تعدا دنے شرکت کی۔ انجینئر رانا اعجاز احمدنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فائر فائٹرز اپنی زندگیاں خطرے میںڈال کر لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کے دن کے منانے کا مقصد اپنے ان ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے انسانیت کی خدمت میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم سب فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد ہو کر آگ کے سانحات کو کم کرسکتے ہیں ۔آگ لگنے کے بہت سے واقعات ہماری کوتاہی اور لاپرواہی سے رونما ہوتے ہیں جن کا ہمیں بہت بڑا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ سیمینار کے آخر میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کیلئے دعاخیر بھی کی گئی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں