شیخوپورہ ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

منگل 11 جون 2019 17:53

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) شیخوپورہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔منگل کو شیخو پورہ پولیس کے مطابق شیخو پورہ کے شرقپور روڈ کے علاقے بدو مرادے کے قریب نامعلوم کار سواروں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص سجاد احمد ورک جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول سجاد احمد ورک گائوں سے شیخوپورہ شہر آ رہا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ قتل کسی سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں