ٴحکومت ناکامیوں کو چھپانے کیلئے بے مہار انتقام کی راہ پر چل نکلی ہے،چوہدری برجیس طاہر

نواز شریف کو جیل میں بند کرنے کے باوجود حکومت عوامی رد عمل کے خوف کا شکار ہے،لیگی رہنما

جمعرات 4 جولائی 2019 22:39

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ نائب صدرسابق وفاقی وزیرچوہدری برجیس طاہرایم این اینے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے بعد مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کو اندھے انتقام کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف بے مہار انتقام کی راہ پر چل نکلی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا ستیہ ناس کرنے والے حکمران اپنی ناکامیوں پر شرمندہ ہونے کی بجائے پکڑ دھکڑ کی سیاست کے ذریعے عوام کو اپنے سیاہ کارناموں سے بے خبر رکھنا چاہتے ہیں.چوہدری برجیس طاہرکہا کہ قائد نواز شریف کو جیل میں بند کرنے کے باوجود حکومت عوامی رد عمل کے خوف کا شکار ہی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف محترمہ مریم نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی عوامی مقبولیت نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں. نا انصافی کی سیاست کرنے والی تحریک نا انصاف کی حکومت مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری اور ہمارے مرکزی رہنماؤں کے خلافن جھوٹے مقدماتن بنانے کے باوجودن میاں محمد نواز شریف کو بائیس کروڑ پاکستانیوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی.ن پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کا متبادل ناممکن ہی.

نا اہلوں کی حکومت نے ہر گھر میں نواز شریف اور رانا ثنا اللہ پیدا کر دئیے ہیں. انتقامی سیاست جمہوریت کی قبر کھودنے کے مترادف ہی. عمران خان نے ڈکٹیٹر مشرف والی روش نہ بدلی تو جمہوریت کا جنازہ بھی تیار ہوجائے گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے اور جمہوریت کے خلاف ساشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ہم پاکستانی عوام کے ووٹ کی عزت کی بحالی تک جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اور قوم کو بہت جلد منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا تحفہ دیں گی. پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکمران انتقام کی سیاست ختم کرے اور عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے قبل اس کے عوام حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں