فیض احمد فیض ایکسپریس شاہدرہ ریلوے جنکشن پر کانٹے جام ہو جانے کے باعث پانچ گھنٹے تک بے یارو مددگار کھڑی رہی

بدھ 17 جولائی 2019 17:29

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) نارووال سے لاہور جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس شاہدرہ ریلوے جنکشن پر کانٹے جام ہو جانے کے باعث پانچ گھنٹے تک کھڑی رہی جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر ریلوے انتظامیہ کو ستے رہے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے قریب ترین ہو نے کے باوجود ریلوے کی جانب سے انتہائی سست روی کا مظاہرہ کرنے پر مسافروں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی اور متاثرہ مسافر ٹکٹیں پھینک کر دیگر ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

واپس نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس بھی اس واقعہ کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرین بعد دوپہر دو بجے نارووال سے روانہ ہو کر تقریباً چار بجے شاہدرہ پہنچی تو کانٹے جام ہونے پر ٹرین طویل وقت تک کھڑی ہونے سے عورتوں ،بچوں اور بوڑھوں کو زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں