شیخوپورہ، مودی سرکار نے کشمیر پر اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے خطہ کے امن و سکون کودائو پر لگا دیا ہے، احسان خان

ہفتہ 17 اگست 2019 20:39

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق صوبائی نائب صدر احسان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سے خائف بھارتی حکمرانوں کی طاقت کا نشہ جلد ہرن ہونے والاہے، مودی سرکار نے کشمیر پر اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے خطہ کے امن و سکون کودائو پر لگا دیا ہے، اسکی رسوا ئی کا وقت شروع ہو چکا ہے، بھارتی عوام بھی اپنی حکومت کی کشمیر پالیسی پر پشیمان ہیں، بھارت کی آزادی کا دن پاکستان اور دنیا بھر میںبلیک ڈے کے طور پر منایا گیا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ مودی سرکار نے جو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مذموم حرکت کی ہے وہ نا قابل تلا فی جرم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںاحسان خان نے کہا کہ کشمیر کے معصوم اور مظلوم شہریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی سزاد ی جارہی ہے پوری وادی کشمیر کو قید خانہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے اور انہیں کسی قسم کی خوراک و پانی تک مہیا نہیں کیاجا رہا ہے پاکستان کا بچہ بچہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ کشمیری مظلوم عوام کے حق میں آوازبلند کرنے والے سفیر بنیں گے بھارت کی طرف سے کشمیر میں کسی بھی قسم کی کارروائی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں