شیخوپورہ، کشمیر ی کل بھی بھار ت سے نفر ت کر تے تھے اور آ ج بھی بھارتی تسلط کے خلاف برسر پیکار ہیں، محمد فیضان گجر

ہفتہ 17 اگست 2019 20:39

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سٹی سیکرٹری انفارمیشن محمد فیضان گجر نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھار ت کی کو ئی بھی مکروہ چا ل کامیا ب نہیں ہو سکتی کشمیر ی کل بھی بھار ت سے نفر ت کر تے تھے اور آ ج بھی کشمیر ی بھارتی تسلط کے خلاف برسر پیکار ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اٹل حقیقت ہے جسے کسی صور ت نظر انداز نہیں کیاجا سکتا، بھارت کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط مزید قائم رکھ نہیں سکے گا ، اپنے ایک بیان میںفیضان گجر نے کہا کہ کشمیر ی عوام انڈیا سے نفر ت اور پاکستان سے پیار کرتے ہیں انڈیا آ ج تک کشمیر یو ں کے دل میں اپنا مقام نہیں بنا سکا کشمیر ی جس جدو جہد آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ اس کی حما یت کر تا ہے بھار ت اقوام متحدہ کی قرار دادو ں سے انحرا ف نہیں کرکے اپنے پائوں پر کلہاڑی مار چکا ہے جس سے کشمیری حریت پسندوں کی تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ہے ، انہوں نے کہا کہ انڈیا کو ہر صور ت کشمیر سے نکلنا پڑے گا کشمیر بارے پاکستان کا واضح مو قف ہے کہ کشمیر کشمیر یو ں کا ہے جسے دنیا کی کو ئی طا قت نہیں چھین سکتی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں