شیخوپورہ، حکومت کی موثر سفارتکاری کی وجہ سے اقوام عالم بھارت کو امن کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں، شیخ زین ندیم

ہفتہ 17 اگست 2019 20:39

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سٹی صدر شیخ زین ندیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بھارت کے ساتھ معاملہ فہمی اور ذمہ دارانہ کردار ادا کر کے تحمل اور امن کا ثبوت دیا ہے اور جنگ کئے بغیر اپنی عسکری دھاک بٹھا دی ہے، حکومت کی موثر سفارتکاری کی وجہ سے اقوام عالم بھارت کو امن کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، اپنے ایک بیان میں شیخ زین ندیم نے کہا کہ کشیدگی اور تنائو کے اس ماحول میں وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرکے قوم کو اعتماد میں لیا جس سے پوری قوم کا مورال بلند ہوا اور اتحاد کی فضا پیدا ہوئی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منا کر پوری پاکستانی قوم نے کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت اور یک جہتی کا کھلا اظہار کیا ہے جو دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں