بھارتی ہٹ دھر می اور جنگی جنون کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،خرم منور منج

منگل 20 اگست 2019 18:46

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھر می اور جنگی جنون کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ہر روز نیاڈرامہ کر رہا ہے مگر پاکستان کسی سے خوفزدہ ہونے والا نہیں دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے، بھارت ظلم و بربریت سے کشمیریوں کا حق خودارادیت دبا نہیں سکتا، اپنے ایک بیان میں خرم منور منج نے کہا کہ کشمیر میں دلخراش واقعات رونما ہو رہے ہیں،مو دی کو کشمیر میں قتل عام کا حسا ب دینا پڑے گا،بھارت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے،پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پا کستان کا حصہ بنے گاکیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیر میں پا کستان کے جسم کا ایک حصہ لہو لہان ہے اور زخموں سے چور چور ہے، ہندوستان کے قابض فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کو اجتماعی قتل گاہ بنا دیا ہے جس کا خمیازہ انہیں بہت جلد بھگتنا پڑے گا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں